دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑپولیس کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے کرکٹ میچ کشتواڑ کے نوجوانوں کے لیے شہید ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکور کی یاد میں کرایا جاتا تھا پر دو سال سے کورونہ وبا کی وجہ سے تمام پروگرام ٹھپ کیے گئے تھے۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے کہا کہ دو سال سے کورونہ وبا کے چلتے کوئی بھی پروگرام نہیں کرائے گئے۔ کشتواڑ پولیس کی طرف سے اس بار شہید امن ٹھاکور کی یاد میں کرکٹ میچ کشتواڑ کے چوگان میدان میں کرایا گیا اور اس موقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی کے آر ڈاکٹر سنیل گفتا مہمان خصوصی تھے اور اس موقعہ پر راشٹریہ رایفلز بھنڈارکوٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو بھی خصوصی مہمان کے طور پر دعوت دی تھی اس دوران کشتواڑ واریر تا سرکوٹ کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سرکوٹ ٹیم نے ایک سو رن کا ٹارگٹ دیا اور کشتواڑ ویریر نے اس میچ کو 16 اوروں میں جیت کر حاصل کی۔ اس دوران ڈی آئی جی نے حوصلہ افزائی ی اور مزید کھیل کے میدان میں حصہ لینے پر زور دیا۔