کشمیر یونیورسٹی کے لأ سکول کو کشمیر کیلئے ’’ موٹ کورٹ کمپٹیشن۔ 2021‘‘ کا فاتح قرار دیا گیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍موٹ کورٹ کمپٹیشن2021 کے اِختتامی تقریب میں جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے نے آج کہا کہ جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی ( ایل ایس اے) جموںوکشمیر کے لأ طلاب کو ہندوستان کی عدالتوں میں اَپنی انٹرن شپ کرنے کے لئے موقع فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر جسٹس ماگرے جوکہ جے اینڈ کے ایل ایس اے کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور این اے ایل ایس اے کے ممبر بھی ہیں ، نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اَتھارٹی موٹ کورٹ کے جیتنے والوں کو جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ لأ سکول نوجوان ٹیلنٹ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیںتاکہ ان میں سے معیاری وکلأ تیار ہوسکیں۔جسٹس ماگرے نے موٹ کورٹس کا مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ٹیلنٹ پول سے بہترین فائدہ اُٹھانے کا ایک بہتر ین پلیٹ فارم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ قانون کی عدالتوں میں علم اور طرزِ عمل کو فروغ دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر ان میں مسودہ تیار کرنے ، اِلتجا کرنے ، قائل کرنے او رتحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ جسٹس ماگرے نے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے سے طلاب کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بحث مباحثے کی مہارت کو بہتر بناتا ہے بلکہ اَپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی ۔ اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اِس سمت کا اِنتخاب مثبت ذہن کے ساتھ کریں۔جسٹس ماگرے نے مزید کہا کہ ایک معیاری وکیل بننے کے لئے ایمانداری ، دیانتداری او راچھے اخلاقی کردار پر قائم رہنا ہوگا جس میں بہتر مواصلاتی مہارت اور تحقیقی صلاحیت موجود ہے ۔ اُنہوں نے خواتین لأ طالبات کو اِس پیشے کو پوری قوت او رقوت اِرادی کے ساتھ اَپنانے کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ خوفزدہ یا حوصلہ شکنی کا شکار نہ ہوں بلکہ ان بہترین قانونی ماہرین سے تحریک حاصل کریں ۔اِس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میں ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسر فاروق احمد مسعودی ، رجسٹرارکشمیر یونیورسٹی پروفیسر نثار احمد،سابق ڈین اور ایچ او ڈی لأ پروفیسر محمد ایوب شامل ہیں ۔ تمام مقررین نے تعلیمی اِداروں میں موٹ کورٹس کے اِنعقاد کے مختلف پہلوئوں اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے قبل کشمیر یونیورسٹی کے سکول آف لأ کی ہیڈ پروفیسر بیوٹی بانڈے نے مہمانوں کا اِستقبال کیا۔ اِختتامی تقریب کے شرکأ میں سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سری نگر نور محمد اور سیکرٹری ڈی ایل ایس اے بڈگام مسز فوزیہ پال کے علاوہ عدلیہ ، اکیڈمیشیا اور کشمیر بھر کے مختلف سکولوں کے لأ طلاب بھی شامل تھے۔کشمیر یونیورسٹی کے سکول آف لأکو اِس مہینے کی 8 تاریخ سے گزشتہ تین دِنوں میں منعقد ہونے والے اِس کمپٹیشن کے لئے فاتح قرار دیا گیا ۔ مقابلے میں جیتنے والوں کو توصیفی اَسناد اور مومنٹوز دئیے گے جبکہ تمام کالجوں سے حصہ لینے والی ٹیموں کو مہمان خصوصی نے اَسناد دئیے۔