JDAنے نوٹس بھیجا، 13نومبر تک عمارت منہدم کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍جموں؍؍بھارتیہ جنتا پاٹی کے سینئر لیڈر اور جموںو کشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ کوسرکاری اراضی میں تعمیرکی گئی عمارت کو تین دنوں کے اندر اندر منہدم کرنے کی نوٹس روانہ کی گئی مدت گزر جانے کے بعد عمارت کومنہدم کر نے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔جموں میں سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈ ڈاکٹرنرمل سنگھ کی جانب سے سرکاری اراضی کوہڑپ کرنے اس میں رہائش مکان کو تعمیرکرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر ار جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاملہ جاری رہاتھا ،جبکہ جموں میں سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے ان پررہائشی مکان پارٹیوں کے دفاتر اوردوسری عمارتیں تعمیرکرنے کاکئی سیاسی پارٹیوں کے لٰیڈروں پربرسوں سے الزامات لگا ئے جارہے ہیں تاہم اب جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیرمعامولی فیصلہ لیتے ہوئے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر کو13نومبر تک ازخودعمارت کومنہدم کرنے کی نوٹس اجراء کی گئی ۔ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس میں کہاکہ اگر مقررہ وقت کے اندراندر عمارت کومنہدم نہیں کیاتو ادارہ یہ کارروائی خودانجام دیگااسکی تمام ذمہ داری ڈاکٹرنرل سنگھ پرعائد ہوگی۔