رام بن سڑک حادثہ:12 سالہ بچی کی موت کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کاؤ باغ علاقے میں گذشتہ شام ہونے والے ایک سڑک میں زخمی ہونے والی ایک کمسن بچی کی موت واقع ہونے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کاؤ باغ میں ایک رکشا کو پیر کی شام قریب سات بجے پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے ہونے والی 12 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لا کر پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دم توڑ گئی۔متوفی بچی کی شناخت سلمہ دختر محمد اسرار ساکن حال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں رکشا ڈرائیور رام پال ساکن پنجاب کا 6 سالہ بیٹا بھربھان گذشتہ شام ہی اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔بتادیں کہ کاؤ باغ رام بن میں پیر کی شب ایک رکشا سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار زائد نصف درجن مسافر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور رکشا کو بہت تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحیققات جاری ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا