یواین آئی
چنڈی گڑھ؍؍پاکستان کے ساتھ کرتارپور صاحب کوریڈور کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کی اپیل کے ساتھ، سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ کرتار پور صاحب کو ہندوستان میں شامل کرنے کے لیے پاکستان سے زمین کا تبادلہ کریں۔شرومنی اکالی دل نے سابق مرکزی وزیر کا وزیر اعظم کو ایک خط جاری کیا ہے، جس میں محترمہ بادل نے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے تمام مقدس مذہبی مقامات کو ہند۔ پاک سرحد سے جوڑنے کے لیے ’’مستقل امن راہداری‘‘ بنانے کے لئے سفارتی پہل کرنے کی بھی درخواست کی۔خط میں انہوں نے یہ یاد دلانے کی کوشش کی ہے کہ کرتارپور صاحب کو ہندوستان لانے کے لیے زمین کے تبادلے کی تجویز سب سے پہلے اکالی دل نے 1948 میں پیش کی تھی۔انہوں نے وزیراعظم پر درخواست کی کہ وہ کرتارپور صاحب کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کریں۔