یہاں ہر ہفتے ایک معصوم کا خون بہایا جاتا ہے: محبوبہ مفتی

0
0

ہلاکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے: عمر عبدا للہ
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بہوری کدل سرینگر میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں سیلزمین کی ہلاکت پر حکومت کی تنقید کی ہے۔ ادھر نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’جموں و کشمیر میں حالات اس حد تک بگڑچکے ہیں کہ ہر ہفتے ایک معصوم شہری کا خون بہایا جاتا ہے‘۔ انہوںنے مزید کہاکہ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سیکورٹی کے نام پر جابرانہ اقدام کرنے کے باوجود بھی لوگوں کو مارا جا رہا ہے اور لوگوں کو وقار اور نارملسی کا کوئی احساس نہیں ہے، میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت کرتی ہوں‘‘۔ محبوبہ مفتی نے جموںوکشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر عمر عبدا للہ نے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ’’پائین شہر کے بہوری کدل علاقے میں اور ایک ٹارگیٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایک عام شہری کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا‘‘۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی نے سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں عام شہری کی ہلاکت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے مہلوک شخص کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔وا ضح رہے کہ سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں پیر کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے محمد ابراہیم خان ولد غلام محمد خان ساکن اشٹنگو بانڈی پورہ نامی ایک سیلز مین کو نزدیکی سے گولیاںچلا کر ابدی نیند سلادیاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا