ضلعی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور عدم توجہی :عوام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍دو ماہ کے اندر بفلیاز تا مڑاہ ہل کاکا جانے والی سڑک پر آج دوسرا حادثہ رونما ہوا جسمیں ایک سینٹرو کار زیر نمبر JK02AA 3887 دوسو میڑ گہری کھائی میں گر جانے سے نزارت حسین ولد محمد فاروق ساکن مستاندرہ جائے حادثہ پر دم توڑ گیا جبکہ ایک لڑکی اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوئے جنھیں فوری علاج ومعالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال سرنکوٹ میں بھرتی کیا گیا واضح ہو کہ ایس ڈی پی او خالق چوہدری اور ایس ایچ او سرنکوٹ جتیندر سیگھ سمبھیال جائے حادثہ پر پہنچے جنھوں نے انھیں ہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹریفک ڈی ٹی آئی بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جسکے چند اہم پہلو ہیں جو انکوائری کے بعد واضح کیے جائیں گے۔