این آر ایچ ایم ملازمین تنخواہوں سے محروم

0
0

انتظامیہ کی یقین دہانیاں بے بنیاد ثابت :سجاد رائی
شاہ نواز

مہور؍؍این آر ایچ ایم کے تحت کام کررہے ملازمین مہور میں متعدد پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے ایک سماجی کارکن سجاد احمد رائی نے بتایا کہ ملازمین نے کچھ عرصہ قبل مہور میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا تھا جس کے بعد بی ایم او مہور نے یقین دلایا تھا کہ اْنہوں نے علی حْکام سے بات کی ہے اور اْنہیں جلد ہی تنخواہ دی جائے گی۔ اْس یقین دہانی کے بعد بھی اب کئی ماہ گزر گئی لیکن انتظامیہ کی وہ یقین دہانیاں کھوکلی و بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔ مذکورہ ملازمین کا کہا ہے کہ باقی بلاقوں میں این آر ایچ ایم ملازمین کو اْن کی اْجرتیں دی گئی ہیں مگر مہور بلاک میں این آر ایچ ایم ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محرام ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی مشکلاتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ سجاد رائی نے محکمہ صحت کے علی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہور میں این آر ایچ ایم کے ملازمین کو جلد از جلد اْن کی تنخواہ ادا کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا