لازوال ویب ڈیسک
جموںوزیر اعظم کے دورے کے مد نظر ایمز پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کی ایک کڑی کے طور پر گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے آج وجے پور میں ایمز سائٹ کا دورہ کیا ۔ مشیر موصوف نے اس سلسلے میں سلامتی انتظامات اور پولیس عملے کی تعیناتی پر بھی غور وخوض کیا۔ تقریب کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے دوران مشیر موصوف نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال بنائے رکھ کر انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس موقعہ پرکیول کمار شرما نے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں جن میں سٹیج کی دیدہ ذیبی، عام و خاص لوگوں کے لئے بیٹھنے کا انتظام، بجلی اور پانی کی سپلائی، طبی سہولیات، صحت و صفائی، پارکنگ انتظامات، انٹری پاسزاور آئی ڈی کارڈوں کا اجرائ، ٹریفک نظام، ایل ای ڈی اور سی سی ٹی وی کو نصب کرنے کا عمل، میڈیا سٹینڈ، گرین روم وغیرہ شامل تھے۔انہوں نے موسمی حالات کے مد نظر متبادل انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔مشیر نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ا ور متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تقریب کی جگہ پر سلامتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔