محمد وسیم چوہدری اے ٹی سی سی راجوری کے ضلع صدر منتخب
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ جموں و کشمیر آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی نے راجوری ضلع کے لیے اپنے یونٹ کا اعلان کیا۔ رفاقت اعجاز اے ٹی سی سی کے ریاستی صدر کی جانب سے محمد وسیم چوہدری کو جو کہ ایک معروف سماجی اور سیاسی کارکن ہیں اور اس کے علاوہ دور دراز علاقوں کے عوام کی ایک دلیر آواز ہیں کو ضلع صدر راجوری کے طور پر جبکہ چوہدری اقبال گورسی کو ضلع نائب صدر راجوری ، محمد مختار چوہدری ضلع جنرل سیکرٹری راجوری، یعقوب خاکی ضلع راجوری کے چیف ترجمان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ مشتاق احمد چودھری سپوکس پرسن، ابرار چوہدری سکریٹری، زبیر چوہدری جوائنٹ سیکریٹری راجوری، تعینات کیا گیا ہے۔ تنظیم کے ریاستی صدر رفاقت اعجاز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں امید ہے کہ سب غریبوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ انہوں نے نئی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ آپ قبائلی عوام اور تمام قبائلی رابطہ کمیٹی اے ٹی سی سی کے لیے اچھا کام کریں گے۔