لازوال ویب ڈیسک
جموںاوقاف کمیٹی کھڈونی ضلع کولگام کا وفد آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالسلام کر رہے تھے۔وفد نے گورنر کو عوامی نوعیت کے کچھ مقامی معاملات کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں حل کرنے میں گورنر کی مداخلت طلب کی۔ان معاملات میں نالہ ویشو ا پر شالیمار کھڈونی سے لے کر بونہ پورہ تک سیلاب سے بچاو¿ کے لئے بنڈ کی تعمیر، نیل پُل کے نزدیک عوامی پارک کو ترقی دینا، سکاسٹ کے احاطہ میں جے کے بنک کا ایکسٹنشن کاو¿نٹر کھولنا، سکاسٹ کھڈونی میں ہوم سائنس کالج قائم کرنا اور کئی دیگر امور شامل ہیں۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔