مودی ہی جموں کے مسلمانوں کی دیرنہ مانگوںکو پورا کر سکتے ہیں : جموں مسلم فرنٹ

0
0

جموں کے مسلمانوں کو تعلیمی اداروں اور نوکریوں میں ریز رویشن دی جائے
لازوال ویب ڈیسک
جموں //جموں مسلم فرنٹ نے وزیر اعظم کے دورے کو لیکر کافی اُمید جتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہی جموں کے مسلمانوں کے دیرنہ مانگوں کو پورا کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں مسلم فرنٹ جموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے ایک مشہور اور معروف وزیر اعظم بتاتے ہو ئے ان سے یہ اُمید کی ہے کہ مودی ہی جموں کے مسلمانوں کی دیرانہ مانگوں کو پورا کر سکتے ہیں، اور انہوں نے مزید کہا ہے مودی جموں کے مسلمانوں کی مطالبات کو سننے گئے اور ان کا ازالہ بھی کریں گئے ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان جموں کے مسلمانوں کی حالت ِ زار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموں کے مسلمانوں سرکاری نوکریوں ، سیاسی نمائندگی اور دیگر شعبئہ جات میں پا سماندہ بتایا اور کہا یہ قوم ہمیشہ ملک کی ترقی میں پیچھے رہی ہے ۔ لیکن باوجود اس کے اب تک ملکی سطح پرا نہیں تسلیم کیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے جموں کا مسلم طبقہ دن بدن پچھڑتا جا رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے سرکار سے زور دے کر اپیل کی ہے جموں کے مسلمانوں کے مسئلے میں سنجیدگی برتے ہوئے آگئے آئے اور ان کے جائز مطالبات کو پوا کریں ۔واضح رہے اس سلسلہ میں فرنٹ کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت ہونے والوں میں تنظیم کے چئیر مین شجاع ظفر ، صدر قاضی عمران ، جنرل سکریٹری شیخ سجاد ، جموں و کشمیر گجر فرنٹ صدر شوکت گجروغیرہ شامل حال تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا