منقسم طاقتوں کے خلاف عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت :ڈاکٹر گگن بھگت
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس خواتین شاخ کی نائب صدر بملہ لتھرا نے یہاں جموں میں ایک تقریب کے دوران بھاجپا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کی سیاست منافرت بھری ہے جس کے خلاف امن اور یکجہتی سے لڑنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا جموں میں اپنی افادیت کھو چکی ہے اور عوام بھاجپا کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے ڈاکٹر گگن بھگت نے کہا کہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر بھاجپا کا منقسم ایجنڈا ہے۔موصوف نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ منقسم طاقتوں کے خلاف ہوشیار رہا جائے ۔اس موقع پر جیوتی دیوی، سنتوش کماری، رانی دیوی، شمشاد بیگم، دلشاد بانو، وینا دیوی و دیگران موجود تھے۔