یہ نئے ہندستان کا بجٹ ہے نئے ہندستان کی تعمیر ہوگی ،نئی توانائی ملے گی:مودی

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے نئے ہندستان کا بجٹ قراردیاہے اور کہاہے کہ اس سے ملک کو نئی توانائی ملے گی ۔ مسٹر مودی نے سال 20۔2019کے لیے لوک سبھا میں پیش عبوری بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ نئے ہندستان کا بجٹ ہے جس سے پورے ملک کو توانائی ملے گی ۔انھوں نے کہاکہ بجٹ غریبوں کو طاقت ،کسانوں کو مضبوطی اور مزدوروں کو عزت دے گا اور متوسط طبقہ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ کے پرویژن سے ایماندار ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا ،ملک میں ڈھانچہ جاتی تعمیر کو تقویت ملے گی اور معیشت کو مضبوطی حاصل ہوگی ۔انھوں نے کہاکہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ ترقی کی لہر سماج کے سبھی طبقوں تک پہنچے ۔پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا سے غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کے مفاد کا تحفظ ہوسکے گا۔ انھوں نے کہاکہ آیوشمان بھارت یوجنا اور دیگر سماجی سکیورٹی کی اسکیموں سے بھی انکا معیارزندگی بہتر ہوگا ۔ پانچ ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو پردھان منتری کسان ندھی یوجنا سے خصوصی فائدہ ہوگا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا