ہندوستانی فوج نے خواتین کے لیے ڈرائیونگ کلاسز کا انعقاد کیا

0
0

خواتین کوفراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ مہارتیں انہیں خود مختار بننے میں مدد فراہم کریں گی:ٹرینرز
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج نے خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے ضلع راجوری کے کالاکوٹ میں "ٹو وہیلر ڈرائیونگ” کلاسز کا انعقاد کیا۔ واضح رہے موجودہ حالات میں خواتین خود انحصاری کی منتظر ہیں اور اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔وہیں ڈرائیونگ کلاسز میں کل 10 خواتین کو 11 اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک 21 دنوں کی تربیت دی گئی۔ اس دوران خواتین کو دو پہیوں کے لیے ایک ٹرینر کے تحت ڈرائیونگ کی مہارتیں دی گئیں۔ انہیں لرنرز ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کے لیے اے آر ٹی او آفس، راجوری سے بھی رابطہ کیا گیا۔ دریں اثناء یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کی مجموعی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس سے خواتین کی آمدورفت کے لیے خاندان کے مردوں پر انحصار مزید کم ہو جائے گااوراس طرح وہ اپنے گھر کے کام کاج کو آسانی سے سنبھال سکیں گی۔وہیں خواتین ٹرینیز نے کہا کہ انہیں فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ مہارتیں انہیں خود مختار بننے میں مدد فراہم کریں گی اور وہ آج کے متحرک معاشرے میں اپنے خاندان کو موثر طریقے سے چلا سکیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا