رضاء کاروں نے ماحول کو بچانے کے لیے لوگوں کو پٹاخوں سے پاک دیوالی کے بارے میںآگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے آج نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے گاؤں لوئر جنڈیال کو گود لیا ہے تاکہ مختلف اہم پہلوؤں پر بیداری کی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں اور گاؤں والوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔وہیںگاؤں کے پہلے دورے کے دوران کالج کے این ایس ایس رضاکاروں نے سرپنچ انجلی کی موجودگی میں بڑی تعداد میں گاؤں والوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے تقریباً 60 دیہاتیوں میں موم بتیاں، اسٹیشنری کا سامان، کتابیں اور اونی کپڑے بھی تقسیم کیے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔اس موقع پرجی سی او ای کے پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور نے روشنیوں کے تہوار سے پہلے گاؤں کو گود لینے اور گاؤں والوں کے ساتھ وقت گزارنے میں این ایس ایس رضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔وہیںاین ایس ایس کے رضاکاروں نے ماحول کو بچانے کے لیے لوگوں کو پٹاخوں سے پاک دیوالی کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو پہلے ہی آلودگی کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔وہیںگاؤں والوں نے خاص طور پر سرپنچ نے جی سی او ای اور این ایس ایس رضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور دیہاتیوں میں مختلف مسائل پر بیداری پیدا کرنے کی ان کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔