سی وی پی پی پی ایل نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا

0
0

پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ میںدریائے مرسودر کو موڑا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مرکزی وزیربرائے بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ نے یکم نومبر 2021 کو ضلع میں پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ کے مروسودر ندی کے موڑ کا عملی طور پر افتتاح کیاجہاں ان کے ہمراہ جموں و کشمیر کے کئی اعلیٰ عہدیداران موجود تھے ۔وہیں مرکزی وزیر نے سی وی پی پی پی ایل، این ایچ پی سی اور جے کے ایس پی ڈی سی کی پوری ٹیم کو دریا کے موڑ کے اس اہم سنگ میل کی کامیابی کے لیے مبارکباد دی اور ساتھ ہی مجموعی طور پر کوفر ڈیم اور کنکریٹ فیس راک فل ڈیم کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیاتاکہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل ہو جائے۔ انہوں نے دور دراز علاقے میں سخت موسمی حالات میں سخت محنت کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تیز رفتار ترقی گرڈ بیلنسنگ اور پیکنگ پاور پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے اور پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ 2030 تک 450 میگا واٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا