این وائی کے ادھم پور نے کلین انڈیا مہم کا اہتمام کیا

0
0

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت قومی ایکتا دیوس منایا
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍نہرو یووا کیندر ادھم پورنے آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے تحت ایک ماہ طویل کلین انڈیا مہم کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا۔اس دوران انہوں نے قومی ایکتا دیوس کو بھی جو ش و خروش کے ساتھ منایا ۔وہیں تقریب کے دوران کلین انڈیا، گرین انڈیا، سوچھتا ہی سیوا اوربھارت ماتا کی جئے کے نعروں کے درمیان گڑھی بازار میں اتحاد اور صفائی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی لال چند (ڈی ڈی سی چیئرمین ادھم پور) نے سردار پٹیل کی زندگی اور کاموں اور ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں صفائی کو اپنائیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کو سوچھتا کا ایک مضبوط پیغام دیا اور مہاتما گاندھی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں این وائی کے کے رضاکاروں کے کردار کی تعریف کی۔ اس کے بعد انہوں نے اتحاد ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا