سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ عید میلاد النبی کے سلسلے میں عید گاہ بنولہ بھٹی مینڈھر میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں معززین اور سامعین نے شرکت کی۔ تقریب کے مقرر خصوصی یوپی سے مولانا مفتی محمد جاوید تشریف لاکر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی جاوید نے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی اہمیت پر مدلل بیام کیا۔ مقرر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے خوبصورتی بلند مرتبہ کو بیان کیا اور بتایا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور احترام کا اظہار کیا کرتے تھے۔ مقرر نے کانفرنس میں شامل تمام لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کریں۔ ہمیں اسلام اور اس مشن کی بہتری کے لیے اپنا وقت اور مال قربان کرنا چاہیے جو رسول اللہ? ہمارے لیے لائے تھے۔ کانفرنس کے صدر مولانا مشتاق عطاری تھے۔ آخر میں کفیل احمد نے علمائے کرام اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔