چھجلہ شریف کے نڑول جبڑاں میں میلاد مصطفی کا پروگرام ہوا منعقد

0
0

سرفرازقادری

مینڈھر؍؍چھجلہ شریف کے نڑول جبڑاں میں میلاد مصطفی کا پروگرام منایا گیا۔ پروگرام میں علماء کرام نے میلاد مصطفی پر مدلل و مفصل بیانات کئے مقرر خصوصی مولانا یوسف رضا حیدری کہ آقائے کریم دنیا پہ بظاہر تشریف نا لاتے تو پوری دنیا جہالت کے اندھیرے میں ڈوبی رہتی آقائے کریم کے بظاہر دنیا میں تشریف لانے سے قبل لوگ بچیوں کو زندہ درگور کرتے تھے ۔اس طرح کے اور بھی بہت سے واقعات ہیں اللہ کے رسول دنیا پر بظاہر تشریف لائے تو دنیا میں امن و امان بچیوں کو زندہ دفن ہونے سے نجات حاصل ہوئی یہ سب آقا کا ہی صدقہ ہے ۔پروگرام میں قاری محمد عظیم نے نعت رسول مقبول گنگنائی۔ پروگرام کے آخر میں عالم اسلام کے لیے دعا ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا