علاقہ گاہنی ہرناڑی میں عظیم الشان میلادالنبی کے پروگرام کا ہوا انعقاد

0
0

آقا کریم کے ہر حکم پر چلنا سب سے اہم میلادہے اور آقائے کریم رعوف الرحیم سے سچی محبت ہے:حافظ سرفرازخان قادری
نمائندہ لازوال

مینڈھر؍؍علاقہ گاہنی ہرناڑی میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام مولانا صدام حسین کی صدارت میں پرتپاک طریقے سے منایا گیا۔ صبح سے طلبہ نے خوبصورت نعتِ پاکِ گنگنائیں بعدہ پروگرام کو اگلی منزل کی طرف بڑہانے کے لیے حافظ محمد سلیم نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ مولانا طارق رضا نعیمی مدرس مدرسہ فیضان اولیاء نے محبت رسولؐ پر بیان کیا۔ مقرر خصوصی حافظ سرفراز احمد خان قادری مہتمم مدرسہ فیضان اولیاء نے اپنے بیان میں بتایاکہ رسول اکرم ؐ سے محبت کا اظہار جلسوں پروگراموں سے بھی کرو ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو نمازی بھی بنائو رسول اکرمؐ کی ہر سنت پہ عمل کرنے کی بھی ترغیب دو اور ہر اس طریقے پر چلو جس پر رسول اکرم ؐ نے چلنے کا حکم دیا ہے اور ہر اس کام سے باز آئو جس سے رسول اکرم ؐ نے باز فرمایا ہو یہی سب سے اہم میلادہے اور آقائے کریم رعوف الرحیم سے سچی محبت ہے آج لوگ آقائے کرم رعوف الرحیم کے راستے کو چھوڑ کر غیروں کے راستے پر گامزن ہیں آج ہم ہر لحاظ سے دین مصطوفی سے دور ہیں۔ نماز ظہر کے بعد صلاۃ و سلام ہوا اور اسلام کے لیے دعا ہوئی۔ اس موقع پر حاجی بصر، حاجی شوکت، حاجی اخلاق، حاجی صدیق، حاجی نصیر، عبدالعزیز،فاروق حسین، محمد موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا