پاکستان میں حج سبسڈی ختم!

0
0

 

یواین آئی

اسلام آباد؍پاکستانی حکومت نے حج پر جانے والے عازمین حج کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان میں سابق پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کے وقت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی تھی۔ عمران خان حکومت نے جمعرات کو کابینہ میٹنگ میں حج اصول۔2019 کو منظوری دیتے ہوئے حج سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ‘دی نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ہر عازمین حج کو 45 ہزار روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت نے حج اصول۔2019 کو قبول کرتے ہوئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔مذہبی امور کے سکریٹری مشتاق احمد نے جمعہ کو کہا تھا کہ حکومت کی حج اسکیم آمدورفت اخراجات اور روپے کی قدروں میں کمی سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے ایک لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ حاجیوں کو 19451 روپے قربانی کے لئے مزیددینے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان میں 184210 افراد حج پرجائیں گے اس میں سعودی حکومت کی جانب سے منظور مزید 5000 کا مزید کوٹا بھی شامل ہے ۔ حج پر جانے والے خواہش مند لوگ 20 فروری تک فارم جمع کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا