مشتاق احمددیو
کشتواڑ؍؍کانگریس کے سینئر رہنما شیخ ارشاد احمد نے سابقہ وزیراعظم آنجہانی شریمتی اندرا گاندھی کے یوم وفات پر انکو خراج عقیدت پیش کیا ھے شیخ ارشاد احمد نے کہا کہ شریمتی اندرا گاندھی نے ملک کی ترقی یہاں کی عوام کی خوشحالی کے لیے جو کام کیے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد کیے جایں گے شیخ ارشاد احمد نے کہا آنجہانی رہنما نے کشتواڑ جیسے دور دراز علاقے کا کئی بار دورہ کیا اور ترقیاتی امورات کو ممکن بنایا۔3