بجٹ کے اعلانات سے پرجوش سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حدبڑھاکر پانچ لاکھ روپے کرنے اور دو ہیکٹے ئر تک جوتائی کرنے والے کسانوں کو ہر برس چھ ہزار روپے کی مدد دیے جانے کے سلسلہ میں عبوری بجٹ میں کئے گئے اعلانات سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت جمعہ کو گھریلو شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔ بی ایس ای کا 30شے ئروں والاانڈیکس سنسیکس کاروبار کے دوران 521.45پوائنٹ یعنی 1.44 فیصدی کی تیز چھلانگ لگاکر 36,778.14پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 152.50پوائنٹ یعنی 1.40فیصدی کی تیزی کے ساتھ 10,983.45 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بیرون ملک بازاروں سے ملے مخلوط اشاروں کے درمیان شے ئر بازار کی شروعات تیزی کے ساتھ ہوئی ۔ سنسیکس بڑھتے ہوئے 36,311.74پوائنٹ اور نفٹی 10,851.35پوائنٹ پر کھلا۔ بی ایس ای کے 20گروپوں میں آٹو گروپ کے انڈیکس میں فی الحال سب سے زیادہ تیزی ہے جبکہ دھات گروپ کے انڈیکس میں تیز کمی درج کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ حکومت نے آج عبوری بجٹ 2019-2020میں چھوٹے اور سرحدی کسانوں کی مدد کے لئے وزیراعظم کسان احترام فنڈ بنانے کا اعلان کیا جس کے تحت دو ہیکٹے ئر تک کی جوتا ئی کرنے والے کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ یہ اسکیم یکم دسمبر 2018سے نافذ سمجھی جائے گی۔ اس کے تحت مدد کی رقم سیدھے کسانوں کے اکاونٹ میں جمع کی جائے گی۔ اس کا پورا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ یہ رقم دو دو ہزار روپے کی تین برابر قسطوں میں دی جائے گی۔ پہلی قسط جلد ہی کسانوں کے اکاونٹ میں بھیج دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ملازمت اور کم آمدنی والے لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھاکر پانچ لاکھ روپے کردی ہے جس سے تقریباََ تین کروڑ انکم ٹیکس دہندگان کو فا ئدہ ہوگا۔ پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر ٹیکس سے چھوٹ والی سرمایہ کاری کو ملاکر 6.5لاکھ روپے تک کی نجی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا