آہ ! تریپورہ

0
0

٭  نیازؔ  جیراجپوری  نیازؔ  جیراجپوری۶۷؍جالندھری، اعظم گڑھ۔۲۷۶۰۰۱ (یُو۔پی۔) اِنڈِیا
بَد سے بَدتر تریپورہ کے حالات ہیں
باغِ قومی یکجہتی پہ چھائی خزاں
اُف ! یہ گرد و غُبار اور دُھواں ہی دُھواں
نرغے میں شور و شر کے ہیں امن و اماں
اُڑتی آئین و قانون کی دھجّیاں
بَد سے بَدتر تریپورہ کے حالات ہیں
نام پر دھرم مذہب کے یہ خلفشار
رُو نُما ہوتے رہتے ہیں کیوں بار بار
ذہن و دِل کے کالے کالے کچھ یہ بیمار
دیش کو دُنیا بھر میں کریں شرم سار
بَد سے بَدتر تریپورہ کے حالات ہیں
سَر پِھرے اور لُچّے لفنگے ہیں یہ
دیش میں کرتے کرواتے دنگے ہیں یہ
بے قصوروں سے بھی لیتے پنگے ہیں یہ
عقل سے ہیں یہ پیدل بے ڈھنگے ہیں یہ
بَد سے بَدتر تریپورہ کے حالات ہیں
زعم میں اپنی تعداد کے رہتے ہیں
رات دِن ہِندو مُسلم کرتے رہتے ہیں
بے وجہ ضد پہ اپنی اڑے رہتے ہیں
یہ سیاست کا مہرہ بنے رہتے ہیں
باعثِ رنج و غم ، وجہِ صدمات ہیں
اِن دِنوں جو تریپورہ کے حالات ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا