جموں میں نئے ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہو گا: ڈائریکٹر

0
0

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروازیں رات کے گیارہ یا بارہ بجے تک چلیں
یواین آئی

جموں؍؍ جموں ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر سنجیو کمار گرگ کا کہنا ہے کہ شہر میں بننے والے نئے ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی روانگی کے اوقات میں رات کے آٹھ بجے سے گیارہ یا بارہ بجے تک توسیع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔مسٹر گرگ نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ’ایئر پورٹ کسی بھی شہر یا ریاست کا گیٹ وے ہوتا ہے۔ آپ کا ایئر پورٹ بھی آہستہ آہستہ ترقی کر رہا ہے۔ ہم نیا ایئر پورٹ بنانے کی بھی تیاری میں ہے‘۔انہوں نے کہا: ’یہاں سے آخری پرواز شام چار بجے جایا کرتی تھی۔ اس میں توسیع کی گئی ہے اور اب رات کے آٹھ بجے بھی یہاں سے پرواز روانہ ہوتی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروازیں رات کے گیارہ یا بارہ بجے تک چلیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا: ’اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ جو لوگ صبح کے وقت درشن یا کسی کام کے سلسلے میں یہاں آنا چاہتے ہیں وہ رات دیر گئے تک واپس بھی جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں‘۔مسٹر گرگ نے مزید کہا کہ نئے ایئر پورٹ پر کام بہت جلد شروع کر دیا جائے۔ان کا کہنا تھا: ’نیا ایئر پورٹ بہت جلد آپ کے بیچ میں ہو گا۔ اس کے لیے ہم لیفٹیننٹ گورنر کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں درکار زمین دلوائی ہے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا