کٹھوعہ :اے ٹی ایم کارڈ کی جعل سازی کا معاملہ

0
0

کٹھوعہ پولیس نے 15 اے ٹی ایم کارڈ ضبط کر ملزم کو گرفتار کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ//ایک غیر ریاستی کارڈ کلوننگ کرنے والے شخص کو ریاسی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ جعلی اے ٹی ایم کارڈ کااستعمال کر کے لوگوں کو بیوقوف بنا رہا تھا ۔وہیں اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع ملی کے کچھ غیر ریاستی لوگوں کی گینگ کچھ نامعلوم افراد نے اپنے پاس موجود مختلف قسم کے اے ٹی ایم کارڈز تیار کر کے دوسرے لوگوں کے کیش نکالنے کے لیے استعمال کیے اور ان کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔اس وقت اس گینگ سے تعلق رکھنے والا شخص پولیس اسٹیشن راج باغ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کام کرتا تھا۔وہیں پولیس نے شنکر ولد اوم پرکاش ساکنہ بالواکھیری تحصیل اور ضلع مظفر نگر یو پی نامی ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور مذکورہ ملزم کے قبضے سے 15 اے ٹی ایم کارڈ برآمد کئے جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا