بھارتی فوج نے ضلع کٹھوعہ کے بنی میں کثیر ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا

0
0

ہائر اسکینڈری اسکول لوانگ میں طلباء کو کھیلوں کی اشیاء فراہم کی گئی
حفیظ قریشی
بنی//قومی تعمیر کے حصے کے طور پر طلباء کی مجموعی ترقی کیلئے ہندوستانی فوج کی جاری پہل کے ایک حصے کے طور پر، رائزنگ سٹار بیونٹس نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کی ایک دور آفتادہ تحصیل، سرتھلی، تحصیل بنی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں انٹر اسکول ملٹی کلچرل مقابلے کا انعقاد کیا۔جبکہ اس مقابلے کا مقصد شرکاء کے درمیان مثبت اور صحت مند مقابلہ پیدا کرتے ہوئے ہندوستانی ثقافت کو پھیلانا تھا۔ کوئز، پینٹنگ اور فوک ڈانس جیسے مختلف مقابلوں نے طلباء کو اپنی صلاحیتوں اور پہل کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ وہیں تمام حصہ لینے والے طلباء کو ان کی کاوشوں کیلئے مناسب صلہ دیا گیا۔ آرمی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری ا سکول لوانگ کو جسمانی تندرستی اور نوجوانوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کی اشیاء بھی فراہم کیں۔ وہیں تقریب میں موجود مختلف اسکولوں کے مقامی عہدیداروں، پرنسپلوں اور اساتذہ نے اس اقدام کے لیے فوج کا شکریہ اداکیا ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا