اعجاز جان صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس جموں صوبہ بدستور رہیں گے
لازوال ڈیسک
جموں// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں صوبہ رتن لال گپتا نے آج یہاںخطے کے مختلف ونگ کے سربراہوں کو نامزد کیا۔وہیں اعجاز جان صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس جموں صوبہ بدستور رہیں گے،محترمہ ستونت کور ڈوگرہ صوبائی صدر وومن ونگ جموں صوبہ کے طور پر بھی کام کرتی رہیں گی۔ نار سنگھ جموں صوبے کے اسٹیٹ سینٹر لیبر یونین ونگ کے سربراہ رہیں گے، جبکہ عبدالغنی تیلی صوبائی صدر او بی سی سیل جموں صوبہ، وجے لوچن صوبائی صدر ایس سی سیل جموں صوبہ اور دنیش سنگھ چوہان سینئر ایڈوکیٹ صوبائی صدر لیگل سیل صوبہ جموں رہیں گے۔وہیں اس دوارن گپتا نے صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد دی، امید ظاہر کی کہ وہ صوبے بھر میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔