سابق وزیر اور سینئر لیڈر سجاد احمد کچلو چناب ویلی سے بطور زونل صدر پارٹی کی قیادت کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں // نیشنل کانفرنس کو ایک طاقت قرار دیتے ہوئے، صوبائی صدر رتن لال گپتا نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے کردار کو ایک عوامی تحریک قرار دیا جس نے پسماندہ آبادی کو جمہوری حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔وہیں یہاں شیر کشمیر بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیر اور سینئر لیڈر سجاد احمد کچلو کو چناب ویلی کے زونل صدر کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوام کی خواہشات کو پورا کرسکتی ہیں۔ ۔صوبائی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجاد احمد کچلو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس غریبوں، کسانوں، محنت کشوں، سماج کے پسماندہ طبقات کی جماعت ہے جو جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے کئی دہائیوں کے دوران ایک بڑے کارواں کے طور پر پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کرتی رہے گی۔