ممبئی // مممبی ہائ کورٹ نے آج یہاں ٢۵ دنوں کی جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے کہ بعدبالآخر فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔
آرین خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو تین ہفتوں سے قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھااور ان کے قبضہ سے ۱۳؍گرام کوکین ، ۵؍گرام ایم ڈی ، ۲۱؍گرام چرس اور ایس ٹی سی نامی منشیات کی ۲۲؍گولیاں و تقریباً دیڑھ لاکھ روپیہ نقد ضبط کیا گیا تھا ۔
ممبئ ہائ کورٹ کے جج حسٹس نیتن سامبرے نے اپنے یک سطری حکم میں کہا کہ تینوں ملزمین کی درخواست ضمانت کو منظور کر رہی ہے لیکن اپنا مکمل حکم نامہ کل ظاہر کریگی
ؐآرین کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے عدالت نے اس پر مختلف شرائط بھی عائد کرنے کا تزکرہ کیا اور کہا کہ ضمانت کی شرائط بھی کل ہی ظاہر کی جائگی
خان اور اس کے دو دوست۔ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کو بھی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے
دفاعئ وکلاء نے عدالت سے نقد رقم ادا کرنے کی بھی درخواست کی جسے عدالت نے یہ کہکر مسترد کر دیا کہ کل حتمی فیصلہ دیا جائے گا-