وسطی کشمیر کے چرار شریف میں عدم شناخت غیر مقامی باشندے کی لاش بر آمد

0
0

سری نگر،// وسطی کشمیر کے چرار شریف کے یوسمرگ علاقے میں جمعرات کے روز ایک غیر مقامی باشندے کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چرار شریف کے یوسمرگ علاقے میں جمعرات کو مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی باشندے کی لاش دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس چوکی پکھر پورہ کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چرار شریف علاقے میں ایک ادھیڑ عمر کے غیر مقامی باشندے کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوپائی ہے کیونکہ اس کے جیب سے سو روپیے کے نوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں نکلا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا