راج کمار راؤ کے ساتھ ’بھیڑ‘ میں کام کریں گی بھومی پیڈنیکر

0
0

ممبئی،// بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر فلم ’بھیڑ‘ میں راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ فلمساز انوبھو سنہا اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’بھیڑ‘ بنا رہے ہیں۔
اس فلم کے لیے راج کمار راؤ کے مد مقابل بھومی پیڈنیکر کو سائن کیا گیا ہے۔

بھومی پیڈنیکر نے کہا ’’انوبھو سنہا کی فلم کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔
فلموں میں ذہنیت کو بدلنے کی طاقت ہوتی ہے اور ایسے میں بطور فنکار ایسی کہانیاں بتانے کی ذمہ داری ہم پر ہے۔
یہ ایک مشکل موضوع ہے اورمجھے شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘۔

انوبھو سنہا نے کہا ’’اس نوعیت کی فلم کے لیے بھومی بہترین انتخاب تھیں۔
اس سے بہتر کاسٹ کے بارے میں سوچا نہیں جا سکتا۔
یہ ایسے اداکار ہیں جو نہ صرف اسکرین پر ہر مرتبہ چمکتے ہیں بلکہ جادو جگانے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ’بھیڑ‘ ایک سوشل ۔
پولیٹیکل ڈرامہ ہے، جس کی شوٹنگ لکھنؤ میں کی جائے گی۔
فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
بھیڑ کی تخلیق بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور انوبھو سنہا کی بنارس میڈیا ورکس کررہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا