بھاری بارش اور برف میں لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش مکمل

0
0

راجوری کے لاپتہ افراد شوپیاں میں محفوظ
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ پچھلے دونوں راجوری اور ریاسی اضلاع کے برف سے متاثرہ بالائی علاقوں میں چند افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر ہونے والے دونوں افراد کا راجوری پولیس نے شوپیاں پولیس کی مدد سے سراغ لگایا ہے۔دو افراد کی گمشدگی کی رپورٹ 24 اکتوبر کو ضلع راجوری کے پولیس تھانہ بدھل میں درج کروائی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جاوید شاہ ولد حنیف شاہ ساکن ترگاہی اپنے ایک رشتہ دار خدام شاہ ولد مزمل شاہ ساکنہ حسوٹے چسانہ ریاسی کے ہمراہ 22 اکتوبر کو اپنی بھیڑوں اور بکریوں کے ساتھ پیدل کشمیر گئے لیکن اس کے بعد اہل خانہ کا ان کے ساتھ مزید کوئی رابطہ ممکن نہ ہو سکا اس بات کی اطلاع جب پولیس تھانہ بدھل کو دی گی تواطلاع ملنے پر تھانہ بدھل سے ایک پولس پارٹی کو برف سے لپٹے پہاڑوں کے اوپری حصے میں تلاشی اور بچاؤ آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا جبکہ فوج نے بھی اس آپریشن میں مدد فراہم کی اور ضلع ریاسی کی پولیس نے بھی اس آپریشن کے لیے اپنی پارٹی روانہ کی۔اس دوران پولیس تھانہ بدھل کی طرف سے ہر طرہ کی تکنیک کا سہارا لیا اور تھانہ بدھل نے لاپتہ شخص کا سراغ لگانے کے لیے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر معلومات اکٹھی کی اس تکنیکی مشق کی بنیاد پر ایس ایچ او مستج احمد کی قیادت میں پولیس تھانہ بدھل ٹیم نے شوپیاں ضلع کے مونی محل علاقے سے مذکورہ شخص کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد ضلع شوپیاں کی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور لاپتہ افراد سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کی جس کا اب سراغ لگا لیا گیا ہے اور دونوں افراد بالکل سلامت ہیں اس موقع پر ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصبہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برف سے لپٹے پہاڑوں اور علاقوں کا سفر نہ کریں اور صرف ان راستوں سے سفر کریں جو موسم سرما میں محفوظ راستے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا