جسٹس عدنان سعید کی بیٹیوں کے اچانک حادثہ میں شہید ہو جانے پر اظہار تعزیت کی
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍ بار ایسوسیشن سرنکوٹ نے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاجو سب جج سرنکوٹ منظور خان کی ہدایت پر رکھا گیا۔ جس میں سب جج و تمام وکلاء حضرات نے گزشتہ روز ہوئے ایک حادثہ میں لقمہ اجل بن جانے والی دو جواں سالہ بہنوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وہیں اجلاس میں سی جے ایم عدنان سعید ریاسی جن کے گھر سے دو بیٹیاں حادثہ کا شکار ہو گئیں۔ جو اس وقت دکھ میں ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو صبر عظیم دے فوت شدہ صاحبزادیوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اس دکھ کی گھڑی میں بار ایسوسیشن سرنکوٹ لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دو نوجواں بہنوں کی موت سے موصوف کو بہت بڑا درد پہنچا ہے جس کی برپائی کر پانا مشکل ہے۔ معیشت خدا ایسی ہی تھی ان بچیوں کا دانا پانی دارفانی میں اتنا ہی تھا۔صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کہ برداشت کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔