نوجوانوں کی ترقی طریق مصطفوی میں مضمر، مفتی عمران القادری جامعی

0
0

گاؤں سڑوئی میں حضرت شاہ ستار غازی کے عرس کی تقریب کے موقع پر میلادالنبی کے پروگرام کا ہوا انعقاد
سرفرازقادری

پونچھ؍؍ تحصیل منڈی کے گاؤں سڑوئی میں حضرت شاہ ستار غازی علیہ الرحمہ کے عرس کی تقریب کے موقع پر جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام کا ہوا انعقاد۔ پروگرام کے موقع پر مفتی عمران القادری نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ آج نوجوان نسل نے طریقہ مصطفٰی کو چھوڑ دیا ہے اور غیروں کے طور و طریقے پر چل کر اپنی ترقی کا حل ڈھوڈتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر ترقی چاہتے ہو بھلائی چاہتے ہو دنیا و آخرت میں سرخروئی چاہتے ہو میرے آقا کی بارگاہ اقدس میں آجاو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائو گے اور نوجوانوں کی ترقی طریق مصطفوی میں مضمر ہے آج لوگ آقا کریم کے صلی اللہ علیہ وسلم کو بھولے بیٹھے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ آقا کی بارگاہ میں آو تاکہ تم کامیاب ہو جائو۔ پروگرام کی صدارت مولانا مفتی معروف حسین اشرفی الجامعی نے فرمائی اور حافظ نثار اشرفی مرادآبادی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سنا کر لوگوں کو نم دیدہ کر دیا پروگرام کے آخر میں صلواۃ وسلام کے بعد عالم اسلام کے امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور لنگر تقسیم ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام حفاظ کرام آئمہ مساجد اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا