’وہ ہر عالم کی رحمت ہیں کسی عالم میں رہ جاتے یہ ان کی مہربانی ہے کہ یہ عالم پسند آیا ‘

0
0

دروگیاں بفلیاز میں دوسری رحمت دو عالم کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر ۰اعمال صالح کی استجابت بغیر راسخ العقیدہ ناممکن : علماء کرام
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍سرزمین دروگیاں بفلیاز پر دوسری رحمت دو عالم کانفرنس کے روح رواں قاری سرفراز احمد قادری غازی کی سرپرستی میں زیر اہتمام انتظامیہ مسجد عثمان غنی ومرکزی عیدگاہ کمیٹی احسن انتظامات میں منعقدہ کانفرنس کا آغاز اللہ کے مقدس کلام سے ہوا۔ شعرا اسلام نے یکے بعد دیگرے خراج عقیدت بحضور نبی کریم رؤف الرحیم پیش کرنے کی سعادت حاصل کہ جبکہ اس موقع پر علماء کرام نے تحفظ ایمان وعقیدہ اصلاح معاشرہ اعمال صالحہ کا مدعا مولود مصطفٰے قرار دیتے ہوئے صراحت ووضاحت سے بیان کیا کہ میلاد مصطفی سنت الہیہ ہے کیونکہ تخلیق مصطفٰے وولادت مصطفی کا ذکر خود رب ذوالمنن نے کیا ہے جس کا شاہد قرآن مجید فرقان حمید ہے اور اس سے عیاں ہے کہ کوئی بھی عمل بغیر رضائے محبوب کبریا قبول نہیں اور رب العالمین کی ربوبیت والوہیت کے ظہور کی خاطر حضور منصہ شہود پر جلوہ گر ہوئے جہاں اللہ رب العالمین ہے وہاں اللہ کے حبیب رحمت اللعالمین ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وہ عالم کی رحمت ہیں کسی عالم میں رہ جاتے یہ ان کی مہربانی ہے کہ یہ عالم پسند آیا مکتب پنجتن پاک کے تین ہونہار طلبہ حافظ انتخاب احمد خان ابن محمد فاروق خان ناظرہ کلام پاک محمد ابان جاوید محمد عفان جاوید پسران ماسٹر محمدجاوید خان ساکنان بفلیاز کے سروں پر دستار رکھی گئی اس کارنامہ کی انجام دہی پر قاری سرفراز احمد غازی اور انتظامیہ کمیٹی مسجد عثمان اور بچوں کے والدین رفقاء واحباب کو مبارک باد پیش کی ۔ دوران کانفرنس جیلانی مشن کے ذمہ دار مولانا سیّد ندیم احمد دام ظلہ بھی رونق محفل رہے مولانا فاروق حسین مصباحی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شہر پونچھ صوبائی جوائنٹ سکریٹری تنظیم المدارس اہل سنت (صوفی) جموں وکشمیر مولانا عبدالمجید قادری پر نسپل امام دارالعلوم فیضان مصطفٰے غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ مہمانان خصوصی وخصوصی مقررین تھے اور مولانا جاوید احمد قادری امام وخطیب فضل آباد مولانا محمد قاسم رضا سربراہ اعلیٰ دارالعلوم ضیاء القرآن جامع مسجد صدیق اکبر ویاسین انگلش میڈیم تراڑانوالی مفتی تحسین رضا امام وخطیب جامع مسجد تکیہ شریف بابا غلام شاہ بادشاہ درآبہ بٹوڈی نے بھی مواعظ حسنہ سے سامعین کو مستفیض کیا ۔علاوہ ازیں مولانا سیّد ابرار حسین شاہ بخاری فضل آباد مولانا عبدالرشید علیمی امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد بفلیاز مولانا اعجاز عالم قادری امام وخطیب جامع مسجد ملک مارکیٹ درآبہ حافظ محمد نصیر علیمی مہتمم دارالعلوم اسلامیہ قادریہ بفلیاز مولانا قاری گلزار احمد قادری امام وخطیب نورانی جامع مسجد سیلاں مولوی نصید احمد قادری امام وخطیب جامع مسجد چندی مڑھ حافظ امتیاز احمد درآبہ مولانا صابر حسین بنگالی مولانا مفتی سیف اللہ خان حافظ غلام رسول امام مسجد فاطمہ دندیاں حافظ شہزاد احمد قادری حافظ شیراز احمد قادری مولانا فاروق احمد قادری امام وخطیب جامع مسجد بلال گنڈی پونچھ مولانا مفتی محمد اعظم راجوری قاری جاوید احمد قادری ترڑانوالی قاری محمد اعظم دروگیاں بھی رونق اسٹیج رہے ۔آخر میں صدارتی خطبہ میں مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ صدر جماعت اہلسنت صوبہ جموں نے کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت پر شیطان کو بیحد تکلیف ہوئی اور آج بھی جب اس حواری بارھویں یا گیارھویں کا نام سنتے ہیں تو انھیں بہت تکلیف پہنچتی ہے مگر عشاق رسول کا عقیدہ ہے کہ تمام ختمات معظمات اورادووظائف مستخبات عبادات کا مرکز محبت رسول ہے جس نے اتباع رسول کی وہ ہی توحید کو سمجھ پایا نقیب اہلسنت مولانا قاری محمد رضا نعیمی نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیے اور قاری سرفراز احمد نے شرکاء کمیٹی اہل محلہ مقتدر مشائخ وعلماء آئمہ مساجد اور سامعین وحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا