سنیل ڈمپل نے جے ایم سی کے خلاف احتجاج کی قیادت کی

0
0

ایل جی انتظامیہ جموں میونسپل کا رپوریشن کو تحلیل کریں : سنیل ڈمپل
لازوال ڈیسک
جموں//سنیل ڈمپل صدر مشن اسٹیٹ ہڈ اورجموں ویسٹ اسمبلی نے آج یہاں مقامی تاجروں کے ساتھ مل کر جے ایم سی جموں اور پی ڈبلیو ڈی کے خلاف ویسٹ اسمبلی حلقہ میں صفائی کی بدترین حالت اور جموں شہر کی سڑکوں کی خراب حالت کے خلاف ایک زبردست احتجاج کیا۔وہیںتاجروں نے جے ایم سی، کارپوریٹروں اور میئر کے خلاف نعرے لگائے اور ایل جی سے مطالبہ کیا کہ جموں کے لوگوں کو ناقص خدمات کیلئے جے ایم سی جموں کو تحلیل کیا جائے۔وہیںمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ جموں میونسپل کارپوریشن کو تحلیل کر دیں۔وہیںڈمپل نے خبردار کیا کہ اگر جے ایم سی جموں نے اپنی خدمات کو بہتر نہیں کیا تو ٹاؤن ہال جموں میں جے ایم سی کے پتلے جلائے جائیں گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا