یواین آئی
جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان نے بدھ کی روز دھرو وا جنگی میموریل پر پھول مالا چڑھا کر یوم انفنٹری منایا۔ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم انفنٹری کے موقع پر شمالی کمان کے چیف آف سٹاف ہیڈکوارٹرز لیفٹیننٹ جنرل ایس ہری موہن ایئر نے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی کی جانب سے دھرو وا جنگی میموریل پر پھول مالا چڑھا کر انفنٹری کے تمام عہدیداروں و اہلکاروں کو مشکل ترین حالات میں انتہائی جانفشانی اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے ملک کی سالمیت کے تحفظ اور ملی ٹنسی کا مقابلہ کرنے کے لئے انفنٹری کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔قابل ذکر ہے کہ ملک میں 27 اکتوبر کو یوم انفنٹری کے طور پر منایا جاتا ہے۔سال 1947 میں اسی دن بھارتی فوج نے کشمیر میں پاکستانی قبائیلوں کو شکست دے دی تھی۔