آر بی آئی نے تین برس کی مدت کار کے لیے تقرری کو منظوری دی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جے اینڈ کے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بلدیو پرکاش کو تین برس کی مدت کار کے لیے تقرری کو منظوری دے دی ہے۔مسٹر پرکاش کی میعاد چارج سنبھالنے کی تاریخ یا 10 اپریل 2022 ، جو بھی پہلے شروع ہوگی۔جے اینڈ کے بینک نے بدھ کو بی ایس ای کو بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بلدیو پرکاش کی تقرری اور ان چارج سنبھالنے کی حقیقی تاریخ کی اطلاع الگ سے دی جائے گی۔جے اینڈ کے بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق مسٹر پرکاش اس وقت ممبئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کارپوریٹ سینٹر میں چیف جنرل منیجر (ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس منیجر، ریجنل مینیجر، ڈی جی ایم (بزنس اینڈ آپریشنز)، چھوٹی اور بڑی برانچوں کے جنرل مینیجر (نیٹ ورک) کے طور پر کام کرنے کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے مسقط (عمان) میں چار سال سے زائد عرصے تک کام کیا ہے۔