ہندوستان اپنے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے : راج ناتھ

0
0

نئی دہلی// وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے قواعد پرمبنی نظام کی حمایت کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے سمندری مفادات کے تحفظ کے لئے بھی پابند عہد ہے مسٹر سنگھ نے بدھ کے روزانڈوپیسیفک ریجنل ڈائیلاگ 2021 کو کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہندوستان سمندری قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن 1882 کے مطابق تمام ممالک کے حقوق کا احترام کرتا  ساتھ ہی ہم ضابطوں پر مبنی سمندری نظام کی حمایت کرتے ہوئے اپنی سمندری سرحدوں اور خصوصی اقتصادی خطوں سے متعلق اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں‘‘ ۔
تین روزہ کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی ۔ وزیر دفاع کانفرنس میں موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے ورچوئل شرکت کی۔ ان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کانفرنس میں دکھایا اور سنایا گیا۔ قبل ازیں کنوینر نے وزیر دفاع کا تعارف بھی کرایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تبصرے کہ انڈوپیسیفک ایک قدرتی خطہ ہے، جس سے مختلف ’اداروں‘ کی پالیسیاں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ سمندررابطے اور مواصلات کا ایک اہم ذریعہ ہے جس کے ذریعے سامان اور خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا