چنڈی گڑھ، // پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی بنانے کے عمل میں ہیں اور اس کا نام جلد ہی سامنے آئے گا مسٹر سنگھ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی بنانے کے عمل میں ہیں اور ان کے وکلاء الیکشن کمیشن کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ پارٹی کے نام اور نشان کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا کیپٹن امریندر نے پاکستانی خاتون صحافی عروسہ عالم کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں دو ٹوک بات کی اور یہ بھی کہا کہ اگر ویزا پابندی ہٹا دی جاتی ہے تو وہ انہیں دوبارہ مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین خاتون ہیں۔
پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی تعیناتی پر انہوں نے کہا کہ یہ فورس پنجاب میں کسی بھی چیز کو اپنے کنٹرول میں نہیں لے گی۔ پنجاب حکومت ریاست کا کام دیکھے گی اور بی ایس ایف کو جہاں بھی ضرورت ہوگی پولیس کی مدد کرے گی۔