قاضی عدنان سعید بیگ CJMکی جواں سال دو صاحبزادیاں سڑک حادثہ لقمہ اجل

0
0

مذہبی سیاسی سماجی شخصیات اور تنظیوں انجمنوں کا اظہار دکھ تعزیت وہمدردی
منظور حسین قادری

پونچھ ؍؍ضلع پونچھ کے نامور ومعروف قاضی محمد سعید کے گھرانے میں قیامت صغریٰ !قاضی عدنان سعید بیگ چندی گڑھ میں زیر تعلیم دو جواں سال صاحبزادیاں امرتسر کے مقام پر سڑک حادثہ میں لقمہ اجل ہو کر والدین خویش واقارب آبا واجداد کو داغ مفارقت سے نڈھال کر گئیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی بہنوں کی شناخت ذوا عدنان (بڑی بیٹی) اور اقصیٰ عدنان (چھوٹی بیٹی)کے نام سے ہوئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زوا عدنان بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے چندی گڑھ جا رہی تھی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن اقصیٰ عدنان بھی تھی اور وہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کی چھوٹی بیٹی اقصیٰ عدنان ،میلبورن (آسٹریلیا) میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ جب گاڑی چندی گڑھ کی طرف جا رہی تھی توگاڑی کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور یہ چندی گڑھ کے قریب ہائی وے پر ایک المناک سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔خاندانی ذرائع نے مزید کہاکہ دونوں لڑکیوں کی سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی، جن نعشیں شام دیر گئے آبائی وطن پونچھ لائی گئیں جس کی ہیجانی خبر پھیلتے ہی خطہ پیر پنچال کے طول وعرض سے عوام شہر پونچھ پہنچی جہاں شب ساڑھے نوبجے ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا ۔وہیں تنظیم المدارس اہل سنت (صوفی) جموں وکشمیر جماعت اہلسنت صوبہ جموں آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ تحریک صوت الاولیاء جموں وکشمیر پیر پنچال فاؤنڈیشن گوجر وبکروال ویلفیئر سوساٹی کے علاوہ کئی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات تنظیموں انجمنوں اور ذرائع ابلاغ نے لواحقین وپسماندان کے ساتھ اظہار ہمدردی وتعزیت پیش کرتے ہوئے رب لم یزل کے حضور مرحومین کی بخشش ومغفرت اور والدین وسوگوار کنبہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت کی توفیق رفیق کے لئے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا