یاسین مورل اکیڈمی کامقصد دینی اور دنیاوی دونوں تعلیموں کوعام کرناہے: مقررین
سرفرازقادری
پونچھ// یس انڈیافونڈیشن کے ماتحت کئی ایک ڈپارٹمنٹ ہیں انہی میں سے ایک کانام یاسین مورل اکیڈمی بھی ہے جسکا بنیادی مقصد عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو مکاتب کے ذریعہ فروغ دینا ہے گزشتہ کل سرنکوٹ زون کے چودہ مکاتب کے مابین انعامی مقابلہ ہوا جس میں کئی ایک پروگرام رکھے گئے تھے خاص کر حفظ، قرات ،نعت ، تقریر ، سٹوری ، عربی ریڈنگ ، قوالی ، ڈرائنگ ، جیسے بہت سے پروگرام رکھے تھے الحمدللہ بچوں کو صرف پانچ دن کا وقت دیا گیا تھا جسمیں پچوں نے کافی احسن انداز میں تیاری کی ہوئی تھی ۔اس موقع پر علماء کرام نے کثرت سے شرکت فرمائی اور اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شوکت بخاری منیجنگ ڈائریکٹر یس انڈیافونڈیشن ہمارے علاقے میں اللہ نے ایک انمول خزانے کے طورپر بھیجے ہیں ۔انہوں نے اپنے گھربار کو مشن دین کے لئے چھوڑدیا ہے ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقررین میں مولانا قاسم، مولانا عبدالحمید، مولانا طاہر، مولانا سید الطاف، حافظ الف دین، مولانا ریاض، مولانا عاشق، عبدالصمد، شبیر احمد، فیصل احمد، عبدالشکور، محمد امیر، حافظ محمد عارف گنائی وغیرہ نے اظہار خیال پیش کیا پروگرام کے کنوینر حافظ محمد عارف گنائی نے سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور شرکت کرنے والے سبھی بچوں کو مبارک باد پیش کی سب بچوں کو سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اول دوم آنے والوں کو ٹرافی سے نوازا گیا۔ پہلی پوزیشن مکتب مصرشاہ غازی مسجد اویس قرنی سیڑھی نے حاصل کی دوسری پوزیشن مکتب منظر اسلام پھاگلہ نے اور تیسری پوزیشن مکتب فیضان نعیمیہ پھاگلہ نے حاصل کی۔