PMGSYمحکمہ کیخلاف بنی کے چندھیار گاؤں کے لوگوں میں کافی غم و غصہ

0
0

حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا محکمہ کیخلاف بنی کے چندھیار گاؤں کے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔لوگوں نے منگل وار کو اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت بن رہی سڑک کا تعمیری کام سروے کے مطابق نہیں کیا جا رہا ہے۔لیاقت علی، محبوب علی، رمضان علی، منشاء محمد مقامی نے مزید کہا کہ جسکے کارن میں مقامی آبادی کی فصلوں و دیگر زمینوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے تاہم انھوں متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کہ سڑک کا تعمیری کام سروے کے مطابق کیا جائے اور کہا کہ اگر سروے کے مطابق سڑک کا تعمیری کام نہیں کیا گیا تو مقامی آبادی سڑک پر اتر کر احتجاج کریں گے جسکے نتائج بعد میں اچھے نہیں ہونگے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا