لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی ،پوری برادری وقوم شریک غم
نمائندہ خصوصی
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن نے پونچھ نواسی و سی جی ایم ریاسی عدنان سید بیگ کی دو بیٹیوںاقصی عدنان و ذوہا عدنان کی پنجاب کے امرتسر میںایک سڑک حادثے میںہوئی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔یہاںجاری ایک بیان میںفیڈریشن کے زعماء نے اس المناک حادثے میںہوئی موت پر کہا ہے کہ اس سے پوری برادری و قوم کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔انہوںنے لڑکیوںکے والد سی جی ایم ریاسی عدنان سید بیگ کے ساتھ تما م لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خدا وند تعالی سے مرحومین کو جنت الفردوس میںاعلی مقام عطا کئے جانے اور ان کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی دعا کی ۔مزید کہا کہ اس افسوس ناک خبر سے پوری برادری کو گہرا دکھ ہو ا ہے ۔جبکہ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک خبر سن کر گہرا دھچکا لگا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی نقصان ہوا ہے کیونکہ لواحقین کنبے کے ساتھ میرے قریبی تعلقات ہیں،خان نے کہا کہ پوری فیڈریشن ،قوم و برادری لواحقین کے ساتھ اس غمناک موقعہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ساتھ ہی برادری سے بھی مرحومین کے حق میںدعا کرنے کی اپیل کی ۔عاشق حسین خان کے علاوہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا مختار حسین جعفری ،حجت الااسلام والمسلمین مولانہ کرامت حسین جعفری ،حجت الااسلام والمسلمین ڈاکٹر کوثر علی جعفری ،حجت الااسلام والمسلمین ظہور حسین جعفری ،حجت الااسلام والمسلمین کرار حسین جعفری ،حجت الااسلام والمسلمین مولانا زوار حسین جعفری ،مولانا نذیر حسین جعفری ،فدا حسین رضوی ترجمان اعلی ،عابد حسین صفوی چیف آرگنائزر،غلام محمد گنائی صدر انجمن حسینی بٹھنڈی ،ایڈوکیٹ ذیشان علی خان ڈسٹرکٹ صدر شیعہ فیڈریشن جموںنے بھی لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کی ہے