راجہ ہری سنگھ کی آخری خواہش جموں و کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بنانا تھی : راجو چنڈیل

0
0

کہاآج ہم تمام ہندوستانی اس تاریخی دن کو انضمام کے دن کے طور پر مناتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں // سینئر ہندو بی جے پی لیڈرراجو چنڈیل نے آج یہاںجموں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن 26 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن ہے، اس دن ہری سنگھ نے ہندوستان کے وزیر اعظم کو پاکستان کے قبائلی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے جموں و کشمیر کو مکمل طور پر ضم کر دیا تھا ۔اس موقع پرچنڈیل نے کہاآج ہم تمام ہندوستانی اس تاریخی دن کو انضمام کے دن کے طور پر مناتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے راجہ ہری سنگھ ڈوگرہ کی میراث رہی ہے اور ہندو چھترپتی راجہ اس پر حکومت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے اور ان عظیم لیڈروں کی وجہ سے ہم اپنے زیر قبضہ پی او کے کو آزاد کرائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا