شیو سینا کا جموں میں انوکھا احتجاج

0
0

پٹرول اور ڈئزل کی قیمتوں کے خلاف بیل گاڑیوں پر سوار ہو کر زبر دست احتجاج کیا
لازوال ڈیسک
جموں//شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے آج یہاں پٹرول اور ڈئزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ایک منفرد اور زبردست احتجاج کیا۔وہیں پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد نے بیل گاڑیوں اور ٹانگوں پر سوار ہو کر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف اس اہم ترین مسئلے کی طرف مبینہ طور پر آنکھیں بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وہیں اس موقع پر منیش ساہنی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ کے ساتھ ہر روز مہنگائی ہر وقت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت گہرے بحران میں ہے لیکن مودی حکومت یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس معاشی چیلنج سے کیسے نمٹا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا