پرنسپل کالج ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں جدوجہد آزادی کے ہیروز کی قربانیوں پر روشنی ڈالی
آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ شعبہ سیاسیات،گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے شعبہ ہائے تاریخ اور سماجیات کے باہمی اشتراک سے "آزادی کا امرت مہواتسو” کے تحت "ہندوستان کی تحریک آزادی ” پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر نصیر احمد کالس ، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس مذکورہ تقریب کے آرگنائزنگ وسیکرٹری تھے۔پروگرام کے آغاز میں آن لائن ایک حب الوطنی کا گانا بھی چلایا گیا۔ ڈاکٹر نصیر نے تمام شرکائ کو خوش آمدید کہا اور ویبینار پر تعارفی کلمات دیئے۔ ڈاکٹر جسبیر سنگھ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں جدوجہد آزادی کے ہیروز کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور سننے والوں کو یہ جاننے کی ترغیب دی کہ ہندوستان نے انگریزوں کے ساتھ کیسے بہادری سے لڑا اور آزادی حاصل کی۔ ڈاکٹر پیوش کانت شرما اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات، گورنمنٹ ڈگری کالج اکھنور، ریسورس پرسن تھے۔ موصوف نے جدوجہد تحریک آزادی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر پیوش نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انگریز تاجر بن کر ہندوستان آئے اور ہندوستان کو غلام بنا دیا اور کس طرح ہندوستانیوں نے ذات ، رنگ ، مذہب اور علاقے سے قطع نظر آزادی کی تحریک میں حصہ لیا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی میں خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ویبینار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈگری کالج کے پروفیسر خلیق احمد ، این ایس ایس پروگرام آفیسر اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی نے ریسورس پرسن تھے اور ساتھ میں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔