’’ دی تھنکنگ ایکٹر‘‘، نٹرنگ تھیٹر کے زیر اہتمام ورکشا پ کا آغاز

0
0

ماریشس سے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے کیا شرکاء آن لائن خطاب
لازوال ڈیسک
جموں //’ایک اداکاری کی ورکشاپ بنام’دی تھنکنگ ایکٹر‘‘، کا آغاز آج نٹرنگ جموں میں ہوا ۔وہیں اس موقع پر نامور تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم ایکٹر اور ایکٹنگ ٹرینر اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے سابق طالب علم بھاشا سنبلی کے ذریعہ منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ کا مقصد تھیٹر کے شائقین کو اداکاری اور شخصیت کی نشوونما کی اچھی تربیت فراہم کرنا ہے۔جبکہ باصلاحیت این ایس ڈی اور شعبہ انڈین تھیٹر کے سابق طالب علم سنیل سونی ورکشاپ کے شریک ڈائریکٹر ہیں۔وہیں اس دوارن افتتاحی تقریب میں نٹرنگ کے سینئر فنکار انیل ٹکو، نیرج کانت اور سومیت شرما بھی موجود رہے۔وہیں ماریشس سے اپنے آن لائن خطاب میں، ناٹرنگ کے ڈائریکٹر، بلونت ٹھاکر نے شرکاء کی تعریف کی جنہوں نے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھایا ہے کہ وہ سیکھے ہوئے اور تجربہ کار استاد سے تربیت حاصل کر سکیں اور زور دیا کہ نٹرنگ کی یہ کوشش تھیٹر کے نوجوان خواہشمندوں کی مجموعی ترقی میں سہولت فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا